نوشہرہ ورکاں، 18اپریل (اے پی پی): وزیر اعلی پنجاب کے حکم پر پنجاب بھر کی طرح ضلع گوجرانوالہ کی تحصیل نوشہرہ ورکاں میں بھی چینی زخیرہ کرنے والوں کے خلاف کارروائی جاری ہے۔
اسپیشل برانچ نوشہرہ ورکاں کی نشاندھی پر اور ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ فیاض موھل کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر نوشہرہ ورکاں میاں اظہر طارق وٹو کی نگرانی میں نائب تحصیلدار رانا صفدر علی نے متہ روڈ پر ایک بلڈنگ کے گودام میں زخیرہ کی گئی 320 بوریاں چینی پکڑ کر گودام کو سیل کر دیا ہے،سیل کی گئی چینی مارکیٹ میں سرکاری ریٹ پر فروخت کی جائے گی ۔