نوشہرہ ورکاں:جمعتہ الوداع کے موقع پر  پررونق اور پرنور اجتماعات کا انعقاد

6

نوشہرہ ورکاں،21 اپریل(اے پی پی):ملک بھر کی طرح نوشہرہ ورکاں میں جمعتہ الوداع کے موقع پر  پررونق اور پرنور اجتماعات کا انعقاد کیا گیا، جس میں عوام کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

شہر بھر کی درجنوں مساجد میں جمعتہ الوداع کے خطبہ اور نماز جمعہ کے بعد خصوصی طور پر  پاکستان کی سالمیت ترقی اور خوشحالی، اندرونی اور بیرونی خلفشارز کے خاتمہ کے لیے دعاؤں کا اہتمام کیا گیا۔

متہ روڈ پر واقع جامعہ مسجد قدس میں حافظ محمد عثمان نے خطبہ جمعتہ الوداع کے موقع پر اپنے بیان میں اللہ رب العزت کی واحدانیت پر پختہ ایمان کے ساتھ اور قرآن و سنتﷺ کی روشنی میں زندگی گزارنے پر مفصل بیان کیا اور کہا کہ کائنات کا مالک اور ہر کسی کا رازق صرف ایک خدا ہے جس کے خزانے کی وسعتیں لا محدود ہیں۔