لاہور، 18 اپریل ( اے پی پی )نگران وزیر ہاؤسنگ اربن ڈویلپمنٹ پنجاب بیرسٹر سید اظفر علی ناصر نے سی بی ڈی پنجاب اور راوی اربن ڈویلپمنٹ اتھارٹی کا دورہ کیا.اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے نگران نگران وزیر ہاؤسنگ اربن ڈویلپمنٹ پنجاب بیرسٹر سید اظفر علی ناصر نے کہا کہ فیروزپور روڈ پر ریسکیو 1122 کی8.5 ایکڑ زمین اور کیمپ جیل کی 28.8 ایکڑ زمین پر بزنس پراجیکٹس شروع کئے جائیں گے۔اندرون لاہور کا چودھواں دورازہ گرینڈ سوق(SOUQ) لاہور کے نام سے بنایا جائے گا۔گرینڈ سوق لاہور میں ثقافتی بازار بنائے جائیں گے، روڈا اور سی بی ڈی کی مدد سے ہاوسنگ ڈپارٹمنٹ کے دیگر محکموں کیلئے بلڈنگ سٹینڈرز بنائے جائیں۔بزنس حاصل کرنے کیلئے روڈ شو کئے جائیں۔انہوں نے کہا کہ دنیا کے دیگر ممالک نے بزنس کی ترقی کیلئے بزنس ڈسٹرکٹ بنائے،روڈا اور سی بی ڈی اپنے ذرائع سے تمام پراجیکٹس مکمل کرے۔منصوبہ بندی کے بغیر بنے کارخانوں کو لازمی انڈسٹریل زون میں منتقل کیا جائے ۔وزیر ہاؤسنگ نے کہا کہ روڈا ہڈیارہ ڈرین کی تشکیل نو پر جلد کا م شروع کریں،نالے کور ہونے چاہئیں۔ نگران وزیر ہاؤسنگ اربن ڈویلپمنٹ کو سی بی ڈی پنجاب اور روڈا کے منصوبوں کے حوالے سے بریفنگ دی گئی ۔سی بی ڈی پنجاب کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر کمرشل محمد عمر نے سی بی ڈی پنجاب کے منصوبوں کے حوالے سے بریفنگ دی ۔بیرسٹر سید اظفر علی ناصر کو کلمہ چوک ریماڈلنگ ، والٹن روڈ اپ گریڈیشن کے بارے میں بتایا گیا ۔ریسکیو 1122 اور کیمپ جیل پراجیکٹ کے بارے آگاہ کیا گیا ۔انہوں نے کہا کہ سی بی ڈی پنجاب اور روڈا صوبہ پنجاب کی ترقی میں نہایت اہم ہے ۔ سی بی ڈی پنجاب کے منصوبے جدت کے حامل ہیں ۔ راوی اربن ڈویلپمنٹ منصوبہ نہ صرف اربن ریجنریش کریگا بلکہ ماحول دوست بھی ہےروڈا مستقبل میں واٹر کلیکشن اور ریٹنشن میں مدد دیگا۔بین الاقوامی معیار کے مطابق رولز اور ریگولیشنز کیلئے انٹرنیشنل کنسلٹنٹ کی خدمات لی جائیں ۔روڈا سٹی میں گرین ایریا زیادہ رکھا جائے۔ صوبائی وزیر نے مزید کہا کہ سی بی ڈی علاقے کی ڈویلپمنٹ میں سڑکوں کے ساتھ سروس کوریڈور بنائے گا,سڑک کی بجائے گرین بیلٹ کے نیچے سروس کوریڈور بنایا جائے گا۔سروس کوریڈور میں سیوریج، بجلی کی تاروں ، سوئی گیس، فائبر آپٹک اور پانی کی سپلائی لائن ایک جگہ پر موجود ہو گی۔سروس کوریڈور سڑک توڑنے کی بجائے با آسانی پائپ لائنوں کی مرمت اور دیگر ترقیاتی کام کئے جا سکیں گے۔
سی بی ڈی پنجاب اور روڈا کے سی ای او عمران امین سی او او برگیڈیر منصور جنجوعہ ، سی بی ڈی پنجاب کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر کمرشل محمد عمر، سی بی ڈی پنجاب کے ایکزیکٹیو ڈائریکٹر لیگل بیرسٹر بلال کھوکھر، ایگزیکٹو ڈائریکٹر کمرشل رودا کاشف قریشی بھی اس موقع پر موجود تھے۔