اسلام آباد۔17اپریل (اے پی پی):وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف سے وزیر مملکت برائے خارجہ امور حنا ربانی کھر نے ملاقات کی۔ پیر کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق ملاقات میں وزیرِ مملکت نے وزیرِ اعظم کو وزارت کے امور کے حوالہ سےآگاہ کیا۔ وزیرِ مملکت حنا ربانی کھر نے وزیرِاعظم کو اپنے حالیہ دورہ ازبکستان اور پاکستان کے دوران اپنے ہمسایہ ممالک کے ساتھ تعلقات پر بھی بریفنگ دی۔











