چترال؛دریائے یارخون کے مقام بریپ پر پل خستہ حال، اہل علاقہ کا پکے پل کی تعمیر کا مطالبہ

44

چترال،17 اپریل(اے پی پی):وادی یارخون کے  بریپ  کے قریب دریائے یارخون کے اُس پار کوژ سے لیکر دیوان گول گاؤں تک دو ہزار کی آبادی کیلئے پکا پل نا ہونے کی وجہ سے علاقہ مکینوں کو آمدورفت میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔اس علاقے میں دریائے یارخون پر پچھلے سال ایک پُل کی تعمیر پر کام شروع ہوا تھا مگر فنڈ نہ ہونے کی وجہ سے اس پر کام ادھورا چھوڑا دیا گیا۔

بریپ کے قریب دریا کے اس پار دیوان گول اور کوژ وغیرہ دیہات کیلئے 1994 میں لکڑیوں کا ایک جھولا پل بنایا گیا مگر وہ پل پرانا ہونے کی وجہ سے اب بہت حستہ حالی کا شکار ہے۔

 مقامی لوگوں نے دریا پر لکڑیوں کا عارضی پل بنایا ہوا ہے جس پر روزانہ بیسیوں  طلباء و طالبات دریائے یارخون عبور کرتے ہوئے  سکول و کالج جاتے ہیں مگر یہ نہایت حطرناک بھی ہے جو کسی بھی وقت بڑے حادثے کا باعث بھی بن سکتا ہے۔ مقامی لوگ اس پل کی جلد سے جلد تعمیر کرنے کا مطالبہ کرتے ہیں۔

 تفصیل گل حماد فاروقی کی اس رپورٹ میں