چین کے شہر شنگھائی میں مقیم مسلم کمیونٹی میں بھی عید الفطر کی خوشیاں منائی گئی

25

 

نوشہرہ ورکاں، 23 اپریل( اے پی پی) مزہب چاھے کوئی بھی ھو سالانہ تہوار کو منانا ھر کسی قومیت میں جوش و خروش اور مذھبی حوالے سے منایا جاتا ھے عید الفطر کا سالانہ تہوار پورے عالم اسلام میں انتہائی عقیدت احترام اور مذھبی جوش جزبہ کے ساتھ منانے کا سلسلہ دوسرے روز بھی جاری ھے،اور چین کے شہر شنگھائی میں مقیم مسلم کمیونٹی میں بھی عید الفطر کی خوشیاں منائی  گئی اور چائنہ میں زیر تعلیم طلباء اور تجارت پیشہ افراد میں عید ملن پارٹی  ملاقاتوں اور دعوتوں کے اہتمام کا سلسلہ بھی کیا گیا۔

شنگھائی شہر کے معروف ھوٹل میں ایک پر تکلف دعوت کے اھتمام کے موقع پر پنجاب بھر سے شنگھائی میں زیر تعلیم طلباء  شیخ عبد الرحمان منیر اور دیگر طلباء شخصیات نے شرکت کی ۔