ملتان، 22 اپریل(اے پی پی): کمشنر ملتان ڈویژن انجینئر عامر خٹک نے عید الفطر کے موقع پر اپنے پیغام میں ملتان کی عوام کو عید کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ ضلعی انتظامیہ اور قانون نافذ کرنے والے ادارے عوام کی سہولت اور حفاظت کیلئے عید کے دنوں میں بھی موجود ہیں ، عوام اپنی خوشیوں میں ضرورت مندوں کو بھی شامل کرے۔