کمشنر ملتان ڈویژن انجینئر عامر خٹک نے عید الفطر بارے بہترین انتظامات کیلئے ضلعی انتظامیہ کو ٹاسک سونپ دیا

48

 

ملتان 19، اپریل(اے پی پی ): کمشنر ملتان ڈویژن انجینئر عامر خٹک نے عید الفطر بارے بہترین انتظامات کیلئے ضلعی انتظامیہ کو ٹاسک سونپ دیا۔ عید الفطر انتظامات بارے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کمشنر عامر خٹک نے عید پر فٹنس سرٹیفکیٹ کے بغیر خطرناک جھولوں پر پابندی لگادی۔انہوں نے کہا کہ تمام پارکوں میں لگے جھولوں کی انسپکشن کروائ جائے۔انسانی جان کیلئے خطرہ کا باعث جھولوں کو مکمل انسپکشن کے بغیر چلنے نہیں دینگے۔لوکل گورنمنٹ ،پی ایچ اے جھولوں کی انسپکشن کرائے۔ کمشنر عامر خٹک نے ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت کی کہ نہروں پر نہانے پر دفعہ 144 لگانے بارے حکومت پنجاب کو لکھا جائے۔پارکوں،گرین بیلٹس کی صفائ پر خصوصی فوکس کیا جائے۔ کسی پارک کے باہر ویسٹ مینجمنٹ کے کنٹینرز ہرگز نا رکھے جائیں۔عید الفطر پر واسا، ویسٹ مینجمنٹ کمپنی، ریسکیو،ہیلتھ، پی ایچ اے ڈیوٹی روسٹر جاری کرے۔ عید الفطر پر صفائ کے بہترین انتظامات کیلئے سٹاف فیلڈ میں موجود رہے۔ شہر کے تمام داخلی خارجی راستوں کی صفائ، تزین و آرائش پر خصوصی فوکس کیا جائے۔ کمشنر عامر خٹک نے تعمیراتی ملبہ سڑک پر پھینکنے والوں کیخلاف سخت کارروائی کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ ملبہ سڑک۔پر پھینک کر نا صرف شہر کا حسن تباہ ہوتا ہے بلکہ راستہ میں رکاوٹ پیدا ہوتی ہے جس سے شہریوں کو اذیت سے دوچار ہونا پڑتا ہے۔کمشنر عامر خٹک نے چاند رات پر سیکورٹی کے فول پروف انتظامات بنانے کی بھی ہدایت کی۔اجلاس میں ڈپٹی کمشنرز ،متعلقہ محکموں کے افسران موجود تھے۔