سولر پارک کی سیکیورٹی پر تعینات آفیسرز کی ویلفیئر کا بھی خاص خیال رکھا جائیں اور ان کے جائز مسائل فوری حل کریں ، ڈاکٹر احتشام انور

35

 

احمدپورشرقیہ۱۹،اپریل (اے پی پی ):ریجنل پولیس آفیسر رائے بابر سعید کا کمشنر بہاولپور ڈویژن ڈاکٹر احتشام انورکے ہمرا ہ قائداعظم سولر پارک کادورہ، ۔کرنل فرید خان 7ونگ رینجرزنے سیکیورٹی انتظاما ت کے حوالے سے بریفنگ دی،انہوں نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ سولر پارک کی حفاظت کیلئے بہترین انتظام کیے گئے ہیں۔ حفاظتی امور کے لیے حساس ادارے، پولیس،رینجرزبھی بہترین اندازمیں خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔آرپی او بہاولپور رائے بابر سعید نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سولر پارک کی سیکیورٹی کے ساتھ ساتھ غیر ملکی انجینیئر ز اور ورکز کی حفاظت ہماری اولین ذمہ داری ہے، غیر ملکی انجینیئرز اور ورکز کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے ہر ممکن اقدامات کئے جا ئیں، ملک کے داخلی محاذ کی حفاظت کا فرض ہمیں سونپا گیا ہے اس فرض کو پورا کرنے کیلئے پولیس دن رات کام کر رہی ہے،انہوں نے مزید کہا کہ سولر پارک کی سیکیورٹی پر تعینات آفیسرز کی ویلفیئر کا بھی خاص خیال رکھا جائیں اور ان کے جائز مسائل فوری حل کریں۔ کمشنر بہاولپور ڈاکٹر احتشام انور نے میٹنگ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ریجن بہاولپور میں مختلف منصوبہ جات پر کام کرنے والے غیر ملکی انجینیئرز اور ورکز کی حفاظت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کر سکتے،سولر پارک میں سیکیورٹی انتظامات کو مزید بہتر بنائیں۔انہوں نے مزید کہا کہ پولیس اور انتظامیہ ملکر کام کر رہی ہے، ریجن بھر میں امن و امان قائم رکھنے کیلئے دن رات کوشاں ہیں۔آخر میں آر پی او بہاولپور،کمشنر بہاولپور نے سولر پارک،گریڈ اسٹیشن اور باؤنڈری وال کا بھی وزٹ کیا۔