ٹوبہ ٹیک سنگھ،26 اپریل(اے پی پی ): افسوس ناک ٹریفک حادثہ تحصیل گوجرہ میں پینسرہ روڑ پر ہائی ایس گاڑی اور مزدہ میں خوفناک تصادم نتیجہ میں 7 افراد موقع پر جانبحق ہوگئے۔ ہائی ایس گاڑی میں گیس سلنڈر پھٹنے سے آگ بھڑک اٹھی جانبحق ہونے والوں میں دو کی شناخت محمد اکرم اور دستگیر کے نام سے ہوئی جبکہ باقی 5 کی شناخت نہ ہوسکی ، ریسکیو ٹیمیں اور فائر بریگیڈ کا عملہ موقع پر موجود تھے۔
ہائی ایس گاڑی گوجرہ سے فیصل آباد جارہی تھی۔