ہرنائی،8اپریل(اے پی پی): ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر فیاض احمد مستوئی نے کہا ہے کہ ملیریا کے روک تھام اور تدارک کے لئے عوام احتیاطی تدابیر اور مچھردانیوں کا استعمال کریں۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتہ کو یہاں محکمہ صحت ڈی ایم سی اور انڈس ہسپتال کے زیرنگرانی ملیریا کنٹرول پروگرام ضلع ہرنائی کے پبلک اور پرائیویٹ فوکل پرسنز کا مشترکہ سہہ ماہی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔
ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر فیاض احمد مستوئی نے کہا کہ ملریا سمیت دیگر بیماریوں سے بچاؤ کیلئے موثر اقدامات کئے جارہے ہیں، ملیریا کے خاتمے کیلئے عوام میں شعور اجاگر کرنا ضروری ہے۔
اس کے علاوہ اجلاس میں گزشتہ تین ماہ کی کارکردگی کا بھی جائزہ لیا گیا۔
اجلاس میں PPHi کے DSM عبدالقاہر، ڈسٹرکٹ کوآرڈینیٹر شاہ میر بلوچ MNE آفیسر عبدالقارودیگر موجود تھے۔











