یومِ علی پر 100 سے زائد کیمروں کی مدد سے سکیورٹی سرویلنس، جلوسوں کی مانیٹرنگ کی جارہی ہے: پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی

10

لاہور 12 اپریل(اے پی پی): پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی میں یومِ علی کے حوالے سے خصوصی سکیورٹی سرویلنس کے تحت 100 سے زائد کیمروں کی مدد سے مرکزی مجالس اور مختلف جلوسوں کی مانیٹرنگ کی جارہی ہے۔ترجمان سیف سٹیز اتھارٹی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ تمام ضروری پوائنٹس کو پولیس رسپانس یونٹ اور پورٹ ایبل کیمروں کے ذریعے کوور کیا گیا ہے۔  سیف سٹیز ٹیکنیکل ٹیمیں ہیڈکوارٹر اور فیلڈ میں فورس کی معاونت کیلئے موجود رہیں گی۔ لاہور پولیس سمیت قانون نافذ کرنیوالے اداروں کے نمائندے بھی سیف سٹی سینٹر میں ڈیوٹی پر مامور رہیں گے۔ سینیئر پولیس کمان سیف سٹیز سے تمام آپریشنز کی نگرانی کر رہی ہے ۔ شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ اپنے اردگرد مشکوک افراد اور سرگرمیوں پر نظر رکھیں۔ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں فوراً ایمرجنسی 15 پر اطلاع دیں۔