کوئٹہ،15 مئی (اے پی پی): بلوچستان میں 34 ویں نیشنل گیمز کا باقاعدہ افتتاح ہو گیا ہے ، سیکرٹری اسپورٹس بلوچستان اسحاق جمالی نے ایونٹ کا افتتاح کیا۔ مردوں کے والی بال مقابلوں میں تین میچ کھیلے گئے، پہلا میچ نیوی اور سندھ کے درمیان کھیلا گیا جو نیوی نے صفر کے مقابلے میں تین سیٹ سے جیت لیا جبکہ دوسرا میچ آرمی اور خیبرپختونخوا کے درمیان ہوا جو آرمی نے بھی صفر کے مقابلے میں تین سیٹ سے چیت لی۔