کوئٹہ؛34ویں نیشنل گیمز کےفٹ بال مقابلوں میں ہائر ایجو کیشن اور واپڈا نے اپنے اپنے میچ جیت لئے

3

کوئٹہ،15 مئی(اے پی پی): 34ویں نیشنل گیمز  کےسلسلے میں مردوں کےفٹ بال مقابلوں میں ہائر ایجو کیشن اور واپڈا نے اپنے اپنے میچ جیت لئے ہیں ۔

 کوئٹہ میں جاری 34ویں نیشنل گیمز کے  چوتھے روز مردوں کےفٹ بال ایونٹ کے سلسلے میں دو میچز کھیلے گئے، پہلا میچ ہائر ایجوکیشن اور نیوی کے درمیان کھیلا گیا، ہائر ایجوکیشن نے ایک سخت مقابلے کے بعد یہ میچ صفر کے مقابلے میں ایک گول سے جیت لیا، دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں نے بہترین کھیل کا مظاہر کرتے ہوئے تماشیوں سے خوب داد حاصل کی،

ایونٹ کا دوسرا میچ واپڈا اور خیبرپختونخوا کے درمیان کھیلا گیا، دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں نے ایک دوسرے کو گول پوسٹ پر کئی حملے کئے جسے گول کیپرز نے ناکام بنا دئیے، واپڈا کے کھلاڑی نے آخری لمحات میں گول کر کے اپنے ٹیم کو ایک گول سے کامیابی دلا دی ۔