اسلام آباد،8مئی (اے پی پی): اسلام آباد فوڈ اتھارٹی کی ٹیم وفاقی دارالحکومت کے مختلف علاقوں میں محفوظ خوراک کی فراہمی کےلئے بھرپور طریقے سے فعال ہے۔
ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کی ہدایت پر اسلام آباد فوڈ اتھارٹی کی ٹیم اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں محفوظ خوراک کی فراہمی کے لیے مستعدی سےفعال ہے۔
اس حوالے سے ڈپٹی ڈائریکٹر فوڈ اتھارٹی ڈاکٹر طاہرہ صدیق نے اسلام آباد فوڈ اتھارٹی کی ٹیم کے ہمراہ اتوار بازار ایچ نائن ، آبپارہ مارکیٹ ، پارک روڈ چٹھہ بختاور اور گردونواح کے علاقوں میں مختلف فوڈ پوائنٹس کا دورہ کیا اور چیکنگ کے دوران 46 کلو91 گرام زائد المعیاد اور غیرمعیاری اشیاء کو موقع پر ہی ضائع کردیا گیا۔
انہوں نے بتایا کہ ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے اسلام آباد فوڈ اتھارٹی کی ٹیم کو ہدایت کی ہے کہ محفوظ خوراک کی فراہمی فوڈ اتھارٹی آئی سی ٹی کی اولین ترجیح ہونی چاہئے۔











