رینالہ خورد:محکمہ لائیوسٹاک کی کاروائی،120من سے زائد مردہ مرغی کا گوشت پکڑا گیا

29

رینالہ خورد، 08مئی (اے پی پی):اسسٹنٹ کمشنر رینالہ خوردچودھری ضیااللہ چدھڑ کی سربراہی میں محکمہ لائیو سٹاک نے لاہوریوں کو مردہ مرغی کا گوشت کھانے سے بچا لیامحکمہ لائیوسٹاک نے قومی شاہراہ پر کاروائی کرتے ہوئے مردہ مرغی کے گوشت سے بھری تین گاڑیاں جن میں 120من سے زائد مرغی کا گوشت تھا، پکڑاگیامردہ مرغیوں کا گوشت متعدد پولڑی فارم سے اکھٹا کرکے گاڑیوں میں لوڈکرکے لاہور کےبڑے ہوٹلوں۔فوڈ پوائنٹ پر سپلائی کیا جانا تھا۔

محکمہ لائیو سٹاک نے مردہ گوشت لاہور لےکر جانے والی تین گاڑیاں اور 5ملزمان پکڑکرتھانہ سٹی پولیس کے حوالے کردیئے اس موقع پراسسٹنٹ کمشنر ضیااللہ نے کہاکہ مردہ گوشت سپلائی کرنے والے کسی رعائیت کے مستحق نہیں ہیں-