افواج پاکستان پوری قوم کا فخر ہیں؛ سماجی رہنما شاہد محمود انصاری کا شہدائے وطن زندہ باد ریلی سے خطاب

19

ملتان، 26 مئی (اے پی پی ): سماجی رہنما و چیف کوارڈینیٹر سول سو سائٹی فورم شاہد محمود انصاری نے کہا ہے کہ افواج پاکستان پوری قوم کا فخر ہیں، جغرافیای و نظریاتی سرحدوں کی حفاظت کا فریضہ سر انجام دیکر وطن عزیز کے تحفظ و استحکام کیلیے اپنے دن رات وقف کیئے ہوئے ہیں جس پر پوری قوم سمیت ملک بھر کی سول سو سائٹی انہیں سلام عقیدت پیش کرتی ہے۔

 ان خیالات کا اظہار انہوں نے سول سو سائٹی فورم کے زیر اہتمام اور مسلم بوائز ہاءسکول کے اشتراک سےکلمہ چوک پر پاک فوج اور شہدائے وطن زندہ باد ریلی کی قیادت کرتے ہوئے کیا جبکہ دیگر قائدین میں سربراہ سکول ھذا رانا محمد اکرم، میڈم طاہرہ نسیم، رانا اسلم انجم، حمیرا طارق، ملک محمد یوسف، نور الامین خاکوانی، ملک امیر نواز، اقبال خان بلوچ، طارق بلال شامل تھے جبکہ ریلی میں سماجی رہنماوں سمیت طلبا کی کثیر تعداد شریک ہوئی۔

 اس موقع پر شاہد محمود انصاری، رانا اسلم انجم، میڈم طاہرہ نسیم، ملک محمد یوسف حمیرا طارق سمیت دیگر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے مزید کہا کہ شہدائے وطن قوم کے محسن ہیں اور افواج پاکستان کے جوان وطن عزیز کے عظیم سپوت ہیں اور پوری دنیا میں افواج پاکستان پیشہ ورانہ خدمات اور عزت و تکریم کے حوالے سے اعلیٰ مقام کی حامل ہیں  اور شہداِے وطن پوری قوم کی شان اور آن ہیں۔