گوجرانوالہ؛ شیزوفرنیا کے حوالے سے ہفتہ آگاہی میں واک کا انعقاد

5

گوجرانوالہ،26مئی(اے پی پی): شیزوفرنیا کے حوالے سے ہفتہ آگاہی میں واک کا انعقاد کیا گیا ،واک کا انعقاد میڈیکل کالج میں ہوا،جس میں ڈاکٹرز لیڈی ڈاکٹر اور میڈیکل کے طلبہ وطالبات نے حصہ لیا، جنہیں شیزوفرنیا جیسی بیماری کی علامات بارے آگاہ کیا گیا۔

ڈاکٹرز  نے کہا  کہ شیزوفرنیا بیماری سٹریس کی وجہ ہوتی ہے ، معاشرے میں اس بیماری کا رحجان بڑی تیزی سےبڑھ رہا ہے,جس کی وجہ  مہنگائی اور بیروزگاری میں  تیزی سے اضافہ ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ اگر کسی شخص میں ایسی بیماری  کی علامات ظاہر ہوں تو وہ فوری ماہر نفسیات کے پاس جائے ،تاکہ بروقت اس کا علاج ممکن ہوسکے۔