اوکاڑہ،ہم پاک فوج کے ساتھ ہیں اور ملکی تنصیبات کو نقصان پہنچانے  کے واقعات کی مذمت کرتے ہیں؛ شیخ ریاض

45

اوکاڑہ،11مئی(اے پی پی ):انجمن تاجران اوکاڑہ کے صدر شیخ ریاض انور نے میڈیا سے  گفتگو میں   ملکی تنصیبات کو جلانے کی مذمت کی ہے  اورپاک فوج سے مکمل یکجہتی کا یقین دلایا ہے ۔انہوں نے کہا کہ اوکاڑہ میں امن وامان کی صورت حال بہت بہتر ہے، کاروبار بہت اچھے اور زندگی معمول کے مطابق ہے۔انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ کی بہترین حکمت عملی سے کوئی ہنگامہ آرائی نہیں ہوئی، حالات کنٹرول میں رہے۔