اوکاڑہ؛ فوج کے ساتھ اظہاریکجہتی ریلی ، پاکستان ذندہ باد کے نعرے

8

اوکاڑہ،31مئی( اے پی پی):  آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن ضلع اوکاڑہ کے صدر ریاض عابد، ضلعی جنرل سیکرٹری غلام اصغر عابد کی قیادت میں پاک فوج کے ساتھ اظہار یکجہتی ریلی کا انعقاد کیا گیا۔

ریلی ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی سے شروع ہو کرڈی پی او چوک اوکاڑہ میں اختتام پذیر ہوئی۔ریلی کے شرکاء نے پاک فوج کے حق میں اور پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے۔

ریلی کے شرکاء نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ بڑھتی ہوئی مہنگائی کے پیش نظرسرکاری ملازمین کی تنخواہ اور پینشن میں 100فیصد اضافہ  اورایپکا چارٹر آف ڈیمانڈ کومنظورکیا جائے۔