اٹک؛ ریسکیو 1122کے زیرِ اہتمام دریائے سندھ میں شادی خان کے مقام پر  فرضی مشقوں کا انعقاد

4

اٹک،31 مئی (اے پی پی):ریسکیو 1122اٹک کے زیرِ اہتمام  ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر علی  حسین کی زیر نگرانی  آمدہ مون سون میں سیلابی صورتحال سے نمٹنے کیلئے دریائے سندھ میں شادی خان کے مقام پر  فرضی مشقوں کا انعقاد کیا گیاجس کے مہمان خصوصی اسسٹنٹ کمشنر حضرو کامران اشرف تھے۔

ریسکیو 1122 کی جانب سے قائم ایمرجنسی کنٹرول روم  ،دیگر اداروں اور پرائیویٹ فلاحی تنظیموں اجالاو آل برادرز کی جانب سے عوام کو بروقت اور بہتر طور پر ریلیف فراہم کرنے کیلئے امدادی کیمپ بھی لگائے گئے۔ اسسٹنٹ کمشنرنے سیلاب سے نمٹنے کیلئے ریسکیو 1122 اٹک اور تمام اداروںو نجی تنظیموں کی جانب سے  لگائے گئے ریلیف کیمپوں اور فرضی مشقوں کا معائنہ کیا۔

 ریسکیو 1122 کی جانب سے سیلاب زدہ علاقوں میں پھنسے ہوئے افراد کے ہنگامی انخلاء اور غوطہ خوری کا عملی مظاہرہ کیا گیا، ریسکیو 1122 کی تربیت یافتہ کمیونٹی ایمرجنسی ریسپانس ٹیموں نے بھی  بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرکے حاضرین سے خوب داد لی۔

اسسٹنٹ کمشنر کامران اشرف نے تمام اداروں خصوصاً ریسکیو 1122 کی کارکردگی پر مکمل اطمینان کا اظہار کیا۔ انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے مون سون بارشوں کی پیشنگوئی کے پیشِ نظرممکنہ سیلابی صورتِ حال سے نمٹنے کیلئے پہلے سے اقدامات کیے ہوئے ہیں تاکہ بروقت لوگوں کو ریلیف فراہم کیا جاسکے۔انہوں نے مزید کہا کہ پری فلڈموک ایکسرسائز کا مقصدممکنہ سیلاب کی صورت میں لوگوں کی برقت مدد کے پیشِ نظر اداروں کی کارکردگی کو جانچنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ  ریسکیو 1122اور سول ڈیفنس سمیت تمام اداروں کی کارکردگی  اطمینان بخش ہے  اور  ضلع بھرکے تمام ادارے کسی بھی ایمرجنسی صورتِ حال سے نمٹنے کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں۔

 ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر علی حسین نے کہا کہ ریسکیو 1122 سیلابی صورتحال سے نمٹنے کیلئے مکمل طور پر تیار ہے اور ریسکیو 1122 تربیت یافتہ افرادی قوت اور جدید ٹیکنیک اور جدید آلات سے لیس ہے اور ریسکیو اہلکار روزمرہ کی ایمرجنسیز کے ساتھ ساتھ کسی بھی ناگہانی آفت سے نبردآزما ہونے کیلئے ہر وقت تیار رہتے ہیں۔

سول ڈیفنس کے ڈسٹرکٹ آفیسر عقیل خٹک نے  کہا کہ محدود وسائل اور اپنی مدد آپ کے تحت سول ڈیفنس کے تربیت یافتہ رضا کار بہترین صلاحیتوں کے ساتھ کسی بھی ہنگامی حالات سے نمٹنے کیلئے تیار رہتے ہیں ۔

ڈی ایس پی ٹریفک اٹک  طاہر عباس ، ایس ایچ او تھانہ  رنگو حاجی محمد نواز،  سینئر صحافی کریم خان ، میڈیا کوآرڈینیٹر ریسکیواٹک عامر  نواز ، انچارج حضرو منیب قریشی ، ڈسٹرکٹ آفیسر سول ڈیفنس آرگنائزیشن اٹک عقیل عالم خٹک ، گروپ وارڈن پبلسٹی نثار علی خان اور سول ڈیفنس کی پوری ٹیم ، ڈپٹی ڈی ایچ او حضرو ڈاکٹر رشید خان ،   فلاحی  کاموں میں پیش پیش رینے والی تنظیموں اجالا  غورغشتی کے صدر حافظ واثق خان ،  جنرل سیکرٹری جاوید اختر ، نائب صدور سعید لالہ ، شوکت سلیم اور آل برادرز  ویلفیئر ٹرسٹ  کے   چیئرپرسن محمد اسحاق اور چیئرمین  فارپاکستان شیررحمن اپنی اپنی ٹیموں اور ایمبولنسز سمیت اس موقع پر موجود تھے ۔