اٹک میں جمخانہ کلب کےقیام سےعوام کوتعمیری سرگرمیوں کےمواقع فراہم ہوں گے؛کمشنر

18

اٹک،29مٸی(اے پی پی): کمشنر لیاقت علی چٹھہ نے کہا ہےکہ اٹک میں جمخانہ کلب کےقیام سےعوام کوتعمیری سرگرمیوں کےمواقع فراہم ہوں گے۔

انہوں نےان خیالات کااظہار ڈی سی آفس اٹک میں اٹک جمخانہ کلب کے پہلےبورڈآف گورنرز کےاجلاس کی صدارت کرتےہوئے کیا۔اجلاس کےشرکاءکو بتایا گیا اٹک جمخانہ کلب 33کنال کےرقبےپرمحیط ہوگاجس پر چار بلین روپےلاگت آۓ گی جو آٸندہ تقریباًچھے ماہ میں مکمل ہوگی۔

بعد ازاں کمشنر نے متعلقہ انتظامی افسران اوربورڈآف گورنرزکے اراکین کے ہمراہ اٹک جمخانہ کی  مجوزہ جگہ کادورہ کیا۔

کمشنر راولپنڈی نے ڈسٹرکٹ پبلک سکول کی تعمیرکابھی معاٸنہ کیا اور متعلقہ افسران نے انہیں سکول کی تعمیرمیں اب تک کی پیش رفت کے متعلق بریفنگ دی۔

اجلاس میں ڈپٹی کمشنراٹک راؤعاطف رضا ،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرریونیو وقاص اسلم مارتھ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل عدنان انجم راجہ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈپلاننگ وقار اکبر چیمہ،اسسٹنٹ کمشنراٹک شگفتہ جبیں،ایکسیئن بلڈنگ عمران علی،ڈپٹی ڈاٸریکٹر ڈویلپمنٹ محمد ضمیر جنجوعہ،ایم ڈی مہریہ ٹاؤن ملک جاویداختر،ایم ڈی ٹیولپ مارکی شیخ عامرمجید، ڈاکٹروجاہت حسین،نسیم مارٹ کے ایم ڈی ملک ندیم اوردیگرمتعلقہ افرادبھی موجودتھے۔