ہری پور،تربیلا غازی میں پاک فوج سے اظہار یکجہتی کیلئے ریلی کا انعقاد

16

ہری پور ؛29 مئی ( اے پی پی ): تربیلا غازی میں پاک فوج سے اظہار یکجہتی کے لیے ریلی نکالی گئی۔تحصیل چیئرمین غازی صاحبزادہ قاسم نے ریلی کی قیادت کی، ریلی میں 9 مئی کے واقعات کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی۔

تحصیل گورنمنٹ غازی کے زیر اہتمام پاک فوج سے اظہار یکجہتی کیلئے ریلی کا انعقاد کیا گیا، تحصیل غازی صاحبزادہ قاسم شاہ نے ریلی کی قیادت کی، ریلی میں ڈی ایس پی غازی محمد طاہر قریشی، ایس ایچ او غازی مہتاب خان ،ٹی ایم اے غازی کے افسران و سٹاف ،وی سی چیئرمین صاحبان  ،مختلف مکاتب فکر کے افراد و صحافیوں نے شرکت کی۔

ریلی کا آغاز مسلم لیگ (ن) ہاﺅس غازی سے ہوا،ریلی کے شرکاءنے پاک فوج کے حق میں نعرے لگائے،ریلی سے خطاب کرتے ہوئے تحصیل چیئرمین صاحبزادہ قاسم شاہ و دیگر مقررین نے 9 مئی کے واقعات کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پاک فوج ملک کا قیمتی اثاثہ ہے جس نے ہر مشکل وقت و مصیبت کی گھڑی میں ملک کی عوام کے لئے بھرپور کام کیا ہے اوروطن کے دفاع و سالمیت کے لئے اپنی جانوں کی عظیم قربانیاں دی ہیں،ہمیں اپنی افواج پر فخر ہے،فوج کے خلاف کسی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے، پاک افواج کے ساتھ سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑے ہیں اور انشاءاللہ کھڑے رہیں گے۔