بلوچستان کی ترقی و خوشحالی اور عوام کو درپیش مسائل کے حل کے لئے تمام اسٹیک ہولڈرز کو مل کر اجتماعی کوششیں کرنی ہوں گی تاکہ اس کے دوراس نتائج برآمد ہوں، گورنر بلوچستان

16

کوئٹہ 08 مئی (اے پی پی )گورنر بلوچستان ملک عبدالولی خان کاکڑ نے کہا ہے کہ بلوچستان کی ترقی و خوشحالی اور عوام کو درپیش مسائل کے حل کے لئے تمام اسٹیک ہولڈرز کو مل کر اجتماعی کوششیں کرنی ہوں گی تاکہ اس کے دوراس نتائج برآمد ہوں ان خیالات کا اظہار انہوں نے  تھنک ٹینک نیٹورک بی ٹی ٹی این کی جانب سے ’’پاکستان کی سماجی، اقتصادی اور سیاسی ترقی میں رکاوٹیں – آگے کا راستہ‘‘ کے عنوان سے بلوچستان یونیورسٹی آف انفارمیشن ٹیکنالوجی انجینئرنگ اینڈ مینجمنٹ سائنسز کوئٹہ میں ایک سیمینار سے بحیثیت  مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا , سیمینار میں سابق گورنر اویس احمد غنی، اسسٹنٹ پروفیسر ایریا اسٹڈی سینٹر یونیورسٹی آف بلوچستان پروفیسر ڈاکٹر جہانزیب بلوچ، ڈائریکٹر انسٹیوٹ آف انسٹوریکل اینڈ سوشل ریسرچ پروفیسر ڈاکٹر سید جعفر احمد، ریٹائرڈ سیکرٹری محفوظ علی خان نے اپنے تحقیقی مقالے پیش کئے جس میں انہوں نے پاکستان کو درپیش سماجی،معاشی، اور سیاسی معاملات پر سیر حاصل بحث کی اور اس ضمن میں پیش آنے والے رکاوٹوں کی وجوہات اورحل کے بارے میں اپنے ٹیکنیکل تجاویز پیش کیں۔ علی سرور نقوی، آصف درانی، قاضی خلیل اللہ (ریٹائرڈ)سفراء پاکستان اور اویس احمد غنی سابق گورنربلوچستان اور کے پی کے نے سیمینار کے مختلف سیشنز کو چیئر کرتے ہوئے اپنے مقالے پیش کیں اور شرکاء کے مختلف سوالات کے جوابات بھی دیئے۔ قبل ازیں آغا احمد گل ہیڈ آف بی ٹی ٹی این نے مہمانوں کوخوش آمدید کہا اور سیمینار کے اغراض و مقاصد پر روشنی ڈالی۔ سیمینار میں یونیورسٹی طلبائ، فیکلٹی ممبرزاور مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے تھنک ٹینک نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ بعدازاں گورنر بلوچستان نے شرکائکا شکریہ ادا کیا اور ان میں اعزازی شیلڈ تقسیم کئے۔