پشاور، 24مئی(اے پی پی): خیبر پختونخوا کے ضلع بنوں سے تعلق رکھنے والے فرینٹر کانسٹبلری خیبر پختونخوا کے چاروں شہداء کی نماز جنازہ ایف سی لائن بنوں میں ادا کر دی گئی، فرینٹر کانسٹبلری خیبر پختونخوا کے چاک و چوبند دستے نے سلامی پیش کی۔شہدا کو مکمل سرکاری اعزاز کیساتھ ان کے آبائی علاقوں میں سپردِ خاک کیا گیا۔











