تھانہ ایکسائز مردان کی کارروائی میں گاڑی سے منشیات برآمد، ملزم گرفتار

5

پشاور، 22 مئی(اے پی پی):تھانہ ایکسائز مردان نے پشاور نوشہرہ جی ٹی روڈپر کارروا ئی کرتے ہوئے گاڑی سے 124 کلوگرام منشیات برآمدکر کے ملزم کوگرفتار کرلیا  ہے ۔

ترجمان ایکسائز خیبر پختونخواہ کے مطابق سرکل آفیسر مردان کو خفیہ اطلاع ملی تھی کہ پشاور سے پنجاب بھاری مقدار میں منشیات سمگل کی جارہی ہیں ۔جس پر تھانہ ایکسائز مردان کی ٹیم نے فوری کارروائی کرتے ہوئے گاڑی کو پشاور نوشہرہ  روڈ پر قابو کرکے تلاشی لینے پر 122 کلوگرام چرس جبکہ 2کلوگرام افیون برآمدکر کے پنجاب کے ضلع ساہیوال کے رہائشی ملزم مجتبی کو موقع پر ہی گرفتار کرلیا گیا۔ ملزم کے خلاف تھانہ ایکسائز مردان میں مقدمہ درج کرکے مزیدتفتیش شروع کردی گئی ہے ۔