جوھرآباد، ریسکیو ڈیپارٹمنٹ خوشاب کے زیر اھتمام انٹرنیشنل فائر فائٹر ڈے منایا گیا

20

جوھرآباد، 05مئی( اے پی پی): سیکرٹری/ڈائریکٹر جنرل پنجاب ایمرجنسی سروس ڈاکٹر رضوان نصیر کی ہدایات پر ریسکیو ڈیپارٹمنٹ خوشاب کے زیر اھتمام  انٹرنیشنل فائر فائٹر ڈے منایا گیا۔ اس موقع پر ریسکیو آفس میں آگاہی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں صدر مرکزی انجمن تاجران سٹی جوہرآبادعثمان جنجوعہ،جنرل سیکرٹری مرکزی انجمن تاجران سٹی جوہرآباد رانا سلیم الرحمان، صدر مرکزی انجمن تاجران سٹی خوشاب شیخ محمد حمزہ، نائب صدر مرکزی انجمن تاجران کے عھدیدارون وکلا صحافیون،مالکان ہائی رائز بلڈنگزو دیگر مہمانوں نے شرکت کی۔ ڈسٹرکٹ آفیسر ریسکیو انجینئر حافظ عبدالرشیدنے کہا کہ انٹرنیشنل فائر ڈے اُن عظیم فائر فائٹرز کی یاد میں منایا جاتا ہے جنہوں نے ہمارے جان ومال کے تحفظ کے لئے آگ سے لڑتے ہوئے اپنی جانیں قربان کر دی تھیں۔ انہوں نے اس دن کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ لوگ ہر عمارت میں ہنگامی انخلاء اورفائر سیفٹی آلات نصب کریں۔ اس کے ساتھ تربیتی کورس میں حصہ لیں تاکہ آگ کے حادثات میں کمی اور آتشزدگی کی صورت میں نقصان کو کم سے کم کیا جا سکے۔ انجینئر حافظ عبدالرشید نے کہا کہ پنجاب ایمرجنسی سروس نے گزشتہ سال آتشزدگی کے واقعات میں قیمتی جانوں کے ساتھ ساتھ کئی ملین کا مالی نقصان ہونے سے بھی بچایا۔ عوام الناس میں آگاہی کے لئے سکول و کالج میں لیکچرز اور واک کا انعقاد بھی کیا گیا۔ اس موقع پردوران فائر فائٹنگ شہید ہونے والے فائر فائٹرز کے درجات کی بلندی کیلئے دعا بھی کی گئی۔