جہاں کھیلوں کے میدان آباد ہوتے ہیں وہاں ہسپتال ویران ہوتے ہیں

341

پشین،23 مئی(اے پی پی ): خدمت خلق فاؤنڈیشن ( انٹرنیشنل ) چیئرمین نعمت اللہ ظہیر نے کہا جہاں کھیلوں کے میدان آباد ہوتے ہیں وہاں ہسپتال ویران ہوتے ہیں تعلیم کے ساتھ ساتھ نوجوانوں کو سپورٹس کی طرف راغب کرنا ایک مثبت عمل ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے بطور مہمانِ خصوصی گراؤنڈ میں موجود کھلاڑیوں اور تماشائیوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

تھری ڈسٹرکٹ فٹ بال ٹورنامنٹ یارو فائنل میچ پرنس فٹبال کلب یارو بمقابلہ زاہد اکیڈمی گلستان کے درمیان کھیلا گیا۔ شاندار فائل میچ زاہد فٹ بال کلب نے فلینٹی کلک سے جیت لیا  ۔ خدمت خلق فاؤنڈیشن ( انٹرنیشنل ) چیئرمین نعمت اللہ ظہیر نے گراؤنڈ میں موجود کھلاڑوں اور تماشائیوں سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ٹورنامنٹ کے دوران کھلاڑیوں نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کیا جس پر وہ مبارکباد کے مستحق ہیں ،کھیل میں  ہار جیت ہوتی ہے ہار نے والی ٹیم زیادہ مبارکباد کی مستحق ہے مایوس نہیں ہونا چاہئے بلکہ پہلے سے زیادہ جوش اور ولولے کے ساتھ آگے بڑھنا چاہئے اور کہا کہ  نے جہاں کھیلوں کے میدان آباد ہوتے ہیں وہاں ہسپتال ویران ہوتے ہیں تعلیم کے ساتھ ساتھ نوجوانوں کو سپورٹس کی طرف راغب کرنا ایک مثبت عمل ہے۔

 انہوں نے کہاکہ پشین گلستان کے کھلاڑی کسی بھی صوبے کے کھلاڑیوں سے کم نہیں اگر ان کو مواقع فراہم کئے جائیں تو وہ نہ صرف اندررون ملک بلکہ بیرون ملک بھی پاکستان کا نام روشن کرسکتے ہیں اور کہاکہ کھیل ہمارے صحت مند معاشرے کےلیے بہت اہم ہیں۔

نعمت اللہ ظہیر نے وینر ٹیم اور رنرٹیم کےلیے نقد چالیس ہزار کا اعلان کیا اور  میچ میں بہترین کھیل کا مظاہرہ کرنے والے کھلاڑیوں کےلیے بیس ہزار روپے کا علان کیااس موقع پر سید ادریس آغا، سید حبیب اللہ آغا  اور دیگر  نے بھی خطاب کیا ٹورنامنٹ میں 36 ٹیمیوں نے حصہ لیا آخر میں خدمت خلق فاؤنڈیشن ( انٹرنیشنل ) چیئرمین نعمت اللہ ظہیر اور دیگر نے کھلاڑیوں میں انعامات بھی تقسیم کیے۔