جیکب آباد،09 مئی (اے پی پی):جیکب آباد پولیس نےخفیہ اطلاع پر کاروائی کے دوران ایک ملزمہ کو 820 گرام منشیات ہیروئن سمیت گرفتار کر لیا۔
جیکب آباد کے تھانہ صدر کے ایس ایچ او انسپیکٹر اختر حسین ابڑو اپنے اسٹاف کے ساتھ گشت کے دوراں بگھیا پل کے قریب سے خفیہ اطلاع پر ایک خاتون مسمات ثمینہ زوجہ شوکت علی قریشی سکنہ قریشی گوٹھ سکر کو گرفتار کرلیا ہے جس کے قبضے منشیات 820 گرام ہیروئن برآمد کرلی اور مقدمہ منشیات ایکٹ کے تحت تھانہ صدر میں درج کرلیا گیا ہے۔