حج آپریشن کے دوسرا مرحلہ،عازمینِ حج کی ویکسینیشن کا آغاز

18

ملتان،18 مئی(اے پی پی):حج آپریشن کے دوسرے مرحلے میں، ملتان حاجی کیمپ  میں گردن توڑ بُخار، فلو اور پولیو کی حفاظتی ویکسین لگانے کا آغاز آج 17 مئی سے ہو گیا ہے اسی سلسلے میں وزارت کے اشتراک سے این سی او سی کی جانب سے حاجی کیمپ میں مُفت کورونا ویکسین کے کاونٹر بھی قائم کریئے گئے ہیں۔حج آپریشن کے اس دوسرے مرحلے میں تقریبا 13ہزار عازمینِ حج کی ویکسینیشن ہو گی۔ اس سلسلے میں ملتان حاجی کیمپ میں ائیر کنڈیشنڈ مارکی کا انتظام کیا گیا ہے۔ محکمہ صحت کے ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف دو شفٹوں میں ڈیوٹی سر انجام دیں گے علاوہ ازیں، ادویات کی پیکنگ اور مشوروں کے لئے فارماسسٹ بھی موجود ہیں۔

عازمینِ حج کو لیکر ملتان سے پہلی حج پرواز 23 مئی کو مدینہ منورہ روانہ ہو گی۔