خیرپور۔20مئی(اے پی پی) بلدیاتی انتخابات میں تحصیل خیرپور کی 11 یوسیز 3 ٹاؤن کمیٹیوں کے کامیاب ہونے والے چیئرمین وائس چیئرمین اور میمبراں کی حلف برداری تقریب اسسٹنٹ کمشنر آفیس خیرپور میں ہوئی اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر تحصیل خیرپور ارسلان حیدر فلپوٹو 3 ٹاؤن کمیٹی 11 یوسیز کے چیئرمین وائس چیئرمین، تحصیل کے تین ٹاؤن کمیٹی ٹھیڑی ون۔ٹو اور ٹاؤن کمیٹی ببرلو میمبراں سے حلف لیا گیا۔











