رینالہ خورد01مئی(اے پی پی):مزدوروں کے عالمی دن پر الخدمت ویلفیئر کونسل رینالہ خورد کی جانب سے شہر کے چار مقامات پر مزدوروں کے بیٹھنے کے لئے بینچوں ، پینے کے پانی کے ساتھ ساتھ انکو کھانا ، چائے اور پھولوں کے ساتھ ساتھ مزدوروں میں ایک دن کی اجرت بھی تقسیم کی گئی ۔ خصوصی تقریب میں ضلع بھر کی سماجی ، فلاحی ، کاروباری ، صحافتی شخصیات نے شرکت کی ۔ شہر کے چار حصوں میں مزدوروں کے لئے پل شیرگڑھ ، پل انوار شیہد کالونی ، پرانی سبزی منڈی ، شیرگڑھ روڈ پر بیٹھنے کے لئے بینچوں کو رکھا گیا ۔ تمام شرکاء نے مزدوروں کے ساتھ کھانا کھایا ، چائے پی اور پھول تقسیم کئے ۔ اس دن کی خاص بات یہ تھی کہ ہر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے مزدوروں کے ساتھ اظہار یک جہتی کرکے ایک مثال قائم کردی۔ شرکاء اور مزدوروں کا پیر سید ندیم جعفری اور انکی ٹیم کے اس اقدام پر خراج تحسین پیش کیا گیا۔











