شکرگڑھ، 1 مئی ( اےپی پی) ملک کے دیگر شہروں کی طرح شکرگڑھ میں بھی یوم مزدور کے روز،مزدور اپنی مزدوری پر نکل پڑے ہیں۔تفصیلات شکرگڑھ سے اعجاز احمد کی اس رپورٹ میں
یکم مئ، مزدور کا عالمی دن آج منایا جا رہا ہے مگر جس کا دن منایا جا رہا ہے وہ آج بھی اپنی مزدور کی تلاش میں نکل پڑا ہے۔مزدور کہتے ہیں کہ صرف مزور کا دن منانے یا چھٹی کرنے سے مزدور کا پیٹ نہیں بھرتا،،حکومت کو عملا مزدوروں کے حقوق کی بحالی اور فلاح کے لیے کچھ کرنا ہوگا-
ساٹ مزدور
مزدور کہتے ہیں کہ آج کا دن انکے لئے ایک عام دن کی طرح ہی ہے۔اگر حکومت چاہتی تو اس دن کی مناسبت سے مزدوروں کو ایک دن کی اجرت یا پھر کوئ ریلیف فراہم کرتی مگر ایسا نہیں کیا جاتا-
ساٹ
ضرورت اس امر کی ہے کہ حکومت مزدوروں کے حقوق کی بحالی اور فلاح کے لیے اقدامات کرے تاکہ مہنگائی کے اس دور میں مزدور بھی اپنی زندگی کے پہیہ کو رواں رکھ سکیں-











