رینہ خورد؛ ذخیرہ اندوزں کے خلاف کارروائی،دوہزارمن گندم برآمد

46

رینالہ خورد،06مئی(اے پی پی): اسسٹنٹ کمشنرچودھری ضیااللہ چدھڑکی جانب سے ذخیرہ اندوزں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں، گزشتہ شب ایک نجی گودام پر چھاپہ مارکرغیر قانونی طور پرذخیرہ کی گئی دوہزارمن  گندم برآمد کرکے قبضے میں لے لی گئی ہے۔

 اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر کاکہناتھاکہ ذخیرہ اندوزں کے خلاف کارروائیاں بلاتفریق جاری رہینگی۔