شیخوپورہ،20مئی(اے پی پی): پولیس نے ون ویلیروں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 7 افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔
اس حوالے سے ڈی پی او زاہد نواز نے بتایا کہ بی ڈویژن پولیس نے ون ویلیروں کو گرفتار کر کے مقدمات درج کرلیے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ایسے جان لیوا مشغلہ کھیلنے والوں کے خلاف مزید سخت کارروائیاں جاری رہیں گی۔