اٹک؛ انسداد ڈینگی مہم اجلاس،اے ڈی سی کی سرویلنس ٹیموں کو متحرک کرنے کی ہدایت

27

اٹک،20مٸی(اے پی پی):ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرجنرل اٹک عدنان انجم راجہ نے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی ریسپانس کمیٹی براۓ انسداد ڈینگی مہم کے اجلاس کی صدارت کی۔ اجلاس میں تمام متعلقہ محکموں کے سربراہان نے شرکت کی ۔

سی ای اوہیلتھ ڈاکٹراسداسماعیل نےشرکاءکو انسداد ڈینگی مہم  کے حوالے سے سرگرمیوں کے بارے تفصیلی بریفنگ دی ۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرجنرل نے تمام تحصیلوں اورمتعلقہ محکموں کی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا۔

انہوں نے ڈینگی واٸرس کے تدراک کیلئے سرویلنس ٹیموں کو مزید متحرک کرنے کی ہدایت کی۔

اےڈی سی جی اٹک نے کہا کہ ڈینگی کے حوالے سے کس قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی ، ڈینگی لاروا ملنے کی صورت میں زمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے۔انہوں نے کہا کہ موجودہ موسمی حالات میں ڈینگی لاروا بہت متحرک ہوتاہے اس لیے نگران سرگرمیاں ہر صورت میں باقاعدگی سے جاری رکھی جاٸیں۔

عدنان انجم راجہ نے مزیدکہاکہ ضلعی انتظامیہ انسدادڈینگی مہم میں تمام محکموں کی کارکردگی کی نگرانی کررہی ہے۔