کوئٹہ، 30 مئی ( اےپی پی): صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی آج دو روزہ دورے پر کوئٹہ پہنچ گئے۔ خاتون اول بیگم ثمینہ عارف علوی بھی صدر پاکستان کے ہمراہ ہیں۔ گورنر ہاؤس کوئٹہ آمد پر صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے گورنر بلوچستان ملک عبدالولی خان کاکڑ ون ٹو ون ملاقات کی. گورنر ہاؤس میں ہونے والی ون ٹو ون ملاقات میں اہم سیاسی اور انتظامی امور سمیت باہمی دلچسپی کے معاملات پر تفصیلی بات چیت ہوئی۔ واضح رہے کہ کوئٹہ دورے میں صدر مملکت آج 34ویں نیشنل گیمز کی اختتامی تقریب سے بھی خطاب کریں گے۔











