مانسہرہ ؛ سابق صوبائی وزیر سید احمد حسین شاہ نے پی ٹی آئی کو خیرباد کہہ دیا

7

مانسہرہ ، 30 مئی (اے پی پی ): ملک کے دیگرشہروں کی طرح ضلع مانسہرہ میں بھی پی ٹی آئی کے سابق صوبائی وزیر سید احمد حسین شاہ نے پی ٹی آئی  کو خیرآباد کہہ دیا ہے ۔

مانسہرہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کے دوران اعلان کرتے ہوۓ سید احمد حسین شاہ  نے کہا کہ 9مئی کے واقعہ کی پرزورالفاظ میں مزمت کرتا ہوں اور آج سے  پی ٹی آئی چھوڑنے کا اعلان کرتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ میں خود آرمی میں میجر تھا اور18سال آرمی میں گزارے ،9مئی کا جو واقعہ پیش آیا اور جس طرح فوجی تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا کوئی محب وطن بھی اس طرح کے واقعات کا سوچ بھی نہیں سکتا۔

انہوں نے کہا کہ 9مئی کے واقعات کے بعد پی ٹی آئی میں نہیں رہ سکتا اس لئے آج سے میرا پی ٹی آئی کے ساتھ کوئی تعلق نہیں ہے۔