ملتان ؛ سابق ایم پی اے عمران پرویز دھول، مبارک علی ،شہزاد انور کا پی ٹی آئی چھوڑنے کا اعلان

8

ملتان، 30 مئی (اے پی پی ):ملتان پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے خانیوال سے سابق  ممبر صوبائی اسمبلی  اور ضلعی جنرل سیکرٹری عمران پرویز دھول،لودھراں سے جنرل سیکرٹری تحریک انصاف شہزاد انور اور سٹی صدر تحریک انصاف خانیوال مبارک علی نے پارٹی چھوڑنے کا اعلان  کر دیا۔

سابق ایم پی اے خانیوال عمران پرویز دھول نے کہا میں 2013 میں پی ٹی آئی میں شامل ہوا تھا،پارٹی کو مظبوط کرنے کے لیے میں نے بہت محنت کی۔ان  کا کہنا تھا پارٹی چھوڑنے کا اعلان کرتے ہیں اور ہم سیاست سے وقفہ لیتے ہیں۔

جنرل سیکرٹری لودھراں شہزاد انور کا کہنا تھا ادارے ملک کی سلامتی کا باعث ہوتے ہیں ,پاک فوج کیساتھ ہم اظہار یکجہتی کرتے ہیں۔