ملتان، 25 مئی(اے پی پی ): سابق ایم پی اے سلطانہ شاہین، سٹی صدر شعبہ خواتین شاہین شفیق مسلم لیگ ن کی قیادت میں یوم تکریم شہداء کے مناسبت سے گھنٹہ گھر چوک پر ریلی نکالی گئی۔ریلی کے شرکاء نے پاکستانی پرچم اور بینرز اٹھارکھے تھے ، ریلی کے شرکاء نے پاک فوج کے شہداء کے حق میں شدید نعرے بازی کی اور کہا کہ پاک فوج کے شہدا ہمارا فخر ہیں۔











