ملتان،16 مئی(اے پی پی ): ایم ڈی اے کی طرف سے غیر قانونی ہاؤسنگ سکیموں کے خلاف مسلسل آپریشن جاری ہے۔ڈائریکٹر جنرل ایم ڈی اے ڈاکٹر محمدزاہد اکرام کے احکامات پر انفورسمنٹ اور اربن پلاننگ ڈائریکٹوریٹ نے غیر قانونی ہاوسنگ سکیم کے خلاف بڑی کارروائی کرتے ہوئے نادرن بائی پاس ماڈل ٹاؤن چوک پر واقع غیر منظور شدہ ہاؤسنگ سکیم کا مین دفتر سیل کر دیا ہے ۔
واضح رہے کہ کچھ عرصہ قبل ایم ڈی اے انتظامیہ نے سیون ونڈوز سٹی کے سائٹ آفس کو بھی سیل کیا گیا تھا۔











