ملتان؛ ویسٹ منیجمنٹ کمپنی نے عید قربان سے قبل آف روڈ مشینری کی مرمت و اپ گریڈیشن کا ہنگامی آغاز کردیا

14

ملتان،30مئی(اے پی پی ): چیف ایگزیکٹو آفیسر ویسٹ منیجمنٹ کمپنی شاہد یعقوب کی ہدایت پر ویسٹ منیجمنٹ کمپنی انتظامیہ نے عید قربان سے قبل آف روڈ مشینری کی مرمت و اپ گریڈیشن کا ہنگامی آغاز کردیا ہے تاکہ آلائشیں اٹھانے کے گرینڈ آپریشن کو کامیابی سے مکمل کیا جاسکے۔اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنر کی ہدایت پر کمپنی ورکشاپ میں دو شفٹس میں آپریشنل گاڑیوں کی ریپئرنگ شروع کی گئی ہے۔

چیف ایگزیکٹو آفیسر شاہد یعقوب نے بتایا کہ عید قربان سے قبل تمام مشینری آن روڈ کرنے کا الٹی میٹم دیا ہے، رواں ماہ کمپنی ورکشاپ نے 30 ٹریکٹر ٹرالیاں رپئیرننگ کرکے آن روڈ کیں ہیں۔انہوں  نے کہا کہ دو ماہ میں 25 آپریشنل گاڑیاں ،ڈمپر اور رکشے بھی آن روڈ کئے گئے جس کی ماضی میں مثال نہیں ملتی۔

چیف ایگزیکٹو آفیسر نے واضح کیا کہ عید قربان سے قبل تمام کنٹینرز بھی مرمت کرکے نصب کئے جائیں گے کیونکہ کمشنر انجینئر عامر خٹک نے عید پر مثالی صفائی کا ٹاسک دیا ہے جس کو ہر صورت پورا کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ بارشوں کے سیزن میں واسا کو نکاسی آب کیلئے مکمل معاونت فراہم کررہے ہیں۔

منیجر ورکشاپ محمد حسن نے کہا کہ آپریشن ونگ کی جانب سے بھیجی گئی قابل مرمت تمام گاڑیوں کو مکمل فعال کیا جارہا ہے اس ضمن میں میرٹ پر کمپنیوں کی پری کوالیفاکیشن کی گئی ہے جس سے کمپنی کے آپریشن فلیٹ کو قدموں پر کھڑا کرکے میں مدد ملے گی۔