ملتان ؛ ریسکیو1122عوام الناس کوبہترین ایمرجنسی سہولیات فراہم کر رہی ہے،ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر

9

ملتان،14مئی(اے پی پی):ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسرریسکیو1122ملتان ڈاکٹر کلیم نے کہا ہے کہ ریسکیو1122عوام الناس کو بہترین ایمرجنسی سہولیات فراہم کر رہی ہے،ریسکیو1122پرعوام الناس کے اعتمادکو کبھی ٹھیس نہیں پہنچنے دیں گے۔

ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسرریسکیو1122 نےاتوار کے روزقاسم پور کالونی،شجاع آباد اوربستی کھوکھراں ریسکیو اسٹیشنزکا دورہ کیا۔اس دوران انہوں نے مزکورہ اسٹیشنز پر موجودایمبو لینسز،فائروہیکلزکامعائنہ کیااورریسکیو میں استعمال ہونے والے اسپیشل آلات کا جائزہ لیا۔

ریسکیو جوانوں کی پیشہ وارنہ صلاحیتوں پراطمینان کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے موجودہ حالات کے پیش نظر افسران وجوانوں کو خصوصی ہدایات بھی جاری کیں۔

ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر نے ریسکیورز کے مسائل سنے اور ان کو حل کرنے کیلئے احکامات بھی جاری کیے۔انہوں نے ریسکیورز کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ کسی بھی مشکل گھڑی میں ریسکیو1122کے جوانوں نے لوگوں کو مایوس نہیں کیا اور انشاء اللہ یہ معیار مزید بہتر سے بہترین ہوگا،ریسکیو1122پر عوام الناس کے اعتمادکو کبھی ٹھیس نہ پہنچنے دیں گے۔