اورکزئی ؛ تین روزہ روایتی ثقافتی میلے کا انعقاد

33

اورکزئی، 14 مئی ( اے پی پی): خیبر پختونخواہ کلچر اینڈ ٹوررزم ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے قبائلی ضلع اورکزئی میں تین روزہ روایتی ثقافتی میلے کا انعقاد کیا گیا جس میں علاقائی اور ثقافتی کھیلوں کے مقابلے بھی ہوئے اور ہاتھ سے بنی  چیزوں کے اسٹال بھی سجائے گئے۔

ثقافتی میلے میں مقامی اور غیر مقامی کھلاڑیوں نے کبڈی، رسہ کشی، جیب ریس، کراٹے سمیت دیگر کھیلوں کے مقابلوں میں حصہ لیا اور اپنی صلاحیتوں کا بھر پور اظہار کیا۔

ڈپٹی کمشنر اورکزئی طیب عبداللہ نے اس میلے کو اورکزئی میں مکمل امن اور سیاحت کے لیے پرکشش مقام کے طور پر متعارف کرایا۔سابقہ سیکریٹری سیاحت طاہر اورکزئی نے کہا کہ اورکزئی قدرتی راعنائیوں کا مرکز خطہ ہے جہاں سیاحت کو فروغ دیا جا سکتا ہے۔

ثقافتی میلے کے اختتام پر ڈی سی، کمانڈنٹ اورکزئی سکاوٹس اور دیگر نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے۔