ملتان ؛ گرانفروشی کیخلاف کارروائیاں ہرگز کم نہیں ہونی چاہیے، کمشنر کی پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو ہدایت

42

 

ملتان، 08 مئی(اے پی پی ): کمشنر انجینئر عامر خٹک نے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو فعال کردار ادا کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا ہے  کہ دیگر اسائمنٹ میں الجھ کر گرانفروشی کیخلاف کارروائیاں ہرگز کم نہیں ہونی چاہیے،پرائس کنٹرول مجسٹریٹس سرکاری نرخوں پر عملدرآمد یقینی بنائیں۔

کمشنر انجینئر عامر خٹک کی زیر صدارت اضلاع  کی  کارکردگی بارے جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔کمشنر عامر خٹک نے کہا کہ گندم کی سمگلنگ روکنے کیلئے تحصیل باؤنڈری پر بھی چیک پواسٹیں قائم کی جائیں، تمام ریونیو افسران باقاعدگی سے ریونیو کورٹس لگائیں،ڈویژن میں کسی قانون گو کے پاس پٹواری کا چارج نہیں ہونا چاہیے۔ جن تحصیلوں میں ریکارڈ کا مسئلہ  ہے اس کو فوری حل کیا جائے۔

 اس موقع پر بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ ڈویژن مین 136 پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے 7 روز میں 17سو سے زائد انسپکشن کی۔13 مقدمات درج، 52 افراد گرفتار، 1510500 روپے جرمانہ کیا گیا۔ابتک 666926.6 میٹرک ٹن باردانہ، 514369.3 میٹرک ٹن گندم خریدی جاچکی ہے۔ڈویژن میں 60 چیک پوسٹیں قائم ہیں۔