ملتان،02مئی (اے پی پی): سی ای او شاہد یعقوب نے کہا کہ صفائی صورتحال میں بہتری کیلئے فیلڈ سٹاف کی حاضری کا جدید سسٹم نافذ کیا ہے اور حالیہ بارشوں کے سلسلے میں نائٹ شفٹ میں خصوصی صفائی سٹاف تعینات ہوگا۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے سینئر منیجر آپریشن فہیم لودھی اور منیجر آپریشن انوار الحق کے کے فیلڈ کے دورے کے موقع پر کیا۔
ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کا تمام عملہ موسلادھار بارش کے بعد فیلڈ میں اتر آیا،بھاری مشینری سے کوڑے کے ڈھیروں کی منتقلی اور کنٹینرز اٹھائے گئے ہیں اور نکاسی آب کیلئے چھوٹے نالوں و سیوریج لائنوں سے ویسٹ بھی نکالا گیا ہے اور دو روزہ چھٹی کے بعد فلتھ ڈپو اور ٹرانسفر سٹیشن کلئیر کرنے کا ٹاسک بھی مکمل کیا گیا ہے۔











