ملتان، 15 مئی ( اےپی پی): چیف ایگزیکٹو آفیسر شاہد یعقوب کی ہدایت پر ویسٹ منیجمنٹ کمپنی اور محکمہ پاپولیشن ویلیفئر کے زیرِ اہتمام یوم خواتین کے حوالے سے سیمینار منعقد کیا گیا ۔سیمینار میں ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کی لیڈی سینٹری ورکرز کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا گیا جبکہ محکمہ پاپولیشن ویلیفئر کی لیڈی ہیلتھ ورکرز اور سٹاف نے بھی بھرپور شرکت کی اور پذیرائی حاصل کی۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل عابدہ فرید اور سینئیر منیجر آپریشن فہیم لودھی نے خواتین ورکز میں شیلڈز تقسیم کیں۔قبل ازیں محکمہ پاپولیشن ویلیفئر اور ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کی خواتین کیلئے کیک بھی کاٹا گیا۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل عابدہ فرید نے کہا کہ عالمی یوم خواتین کا مقصد عورتوں کے کردار کو سراہنا ہے۔آج کی عورت ہر شعبے میں اپنا لوہا منوارہی ہے۔عابدہ فرید نے کہاکہ خواتین کو باعزت مقام دیکر ہی قومیں نسل نو کی آبیاری کرسکتی ہیں۔یوم خواتین پر ماں اور بچے کی صحت کے حوالےسے خصوصی مہم کی آگاہی بھی دی گئی ہے۔سینئیر منیجر آپریشن فہیم لودھی نے کہا کہ شہر کو صاف بنانے والی لیڈی سینٹری ورکرز کو سلام پیش کرتے ہیں تمام خواتین کے حقوق کے تحفظ یقینی بناکر ہی پائیدار ترقی ممکن ہے۔اس موقع پر محکمہ پاپولیشن ویلیفئر کی جانب سے ماں اور بجے کی صحت کے حوالے سے خصوصی آگاہی بھی دی گئی۔











