نوشہرہ ورکاں؛ زخیرہ اندوزی کے لیے چھپائے گئے 20 ہزار گندم کے تھیلے برآمد

26

نوشہرہ ورکاں،17 مئی(اے پی پی):ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ فیاض موھل کی ہدایت پر ضلع بھر میں زخیرہ کی گئی گندم پکڑ کر سرکاری گوداموں میں منتقلی کا سلسلہ جاری ہے،حلقہ پٹواریاں اور عوامی انکشافات پر مختلف دیہات میں زخیرہ اندوزی کے لیے چھپائی گئی گندم بر آمد کی  جا رہی ہے ۔

اسسٹنٹ کمشنر نوشہرہ ورکاں نوید حیدر کی نگرانی میں نوشہرہ ورکاں میں اور وزیر آباد کے علاقہ میں بھی  زخیرہ اندوزی کے لیے چھپائے گئے 20 ہزار گندم کے تھیلے  برآمد کرکے سرکاری گوداموں میں منتقل کرا دئیے گئے ہیں ۔اسسٹنٹ کمشنر نوشہرہ ورکاں  نوید حیدر کا کہنا ہے کہ زخیرہ کی گئی گندم کے آخری دانے تک برآمدگی کو یقینی بنایا جائے گا۔