نوشہرہ ورکاں:چیف ایگزیکٹو آفیسر کا زیر تعمیر ڈائلیسز سنٹر کا دورہ

11

نوشہرہ ورکاں، 17 مئی(اے پی پی ): چیف ایگزیکٹو آفیسر محکمہ صحت گوجرانوالہ ڈاکٹر صوفیہ نے تحصیل ہیڈ کواٹر ہسپتال نوشہرہ ورکاں کا دورہ کیا اور زیر تعمیر ڈائلیسز سنٹر کا جائزہ لیا۔اس موقع پر ڈاکٹر صوفیہ نے کہا  کہ ڈائلیسز سنٹر کی تعمیر بلا تا خیر مکمل کرائی جائے۔

ڈاکٹر صوفیہ نے تحصیل ہیڈ کواٹر ہسپتال کے تمام شعبوں کا معائنہ کیا اور ہدایت کی ہے کہ علاج معالجہ کی سہولتوں  کی فراہمی کے لیے کوئی کثر اٹھا نہ رکھی جائے۔انہوں نے کہا کہ عوام کو تمام سہولتوں کی فراہمی یقینی بنائی جائے اور ایمر جینسی میں عملہ کی ڈیوٹی کو تحرک رکھا جائے۔

اس موقع پر انکے ہمراہ ایم ایس ڈاکٹر مقصود ظفر مان اور دیگر سٹاف بھی موجود تھا۔