نوشہرہ ورکاں04 اپریل( اے پی پی): نوشہرہ ورکاں اور گردو نواح میں قبل شام اٹھنے والے سیاہ بادلوں کے برسنے اور تیز ھوا سے موسم یکسر تبدیل ھو گیا اور بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ھے اور مختلف علاقوں میں ھلکی ژالہ باری جو پھلوں کے باغات کے لیے نقصان دہ ھے۔ بارش سے موسم میں نمایاں تبدیلی سے انسانی چہرے تو خوش دکھائی دیے جبکہ گندم کی باقی مانندہ فصلیں خراب ھونے کا اندیشہ بڑھ گیا ھے اور گندم کی باقیات سے جانوروں کے لیے بنایا جانے والا بھوسہ بھی تیاری کے مراحل میں تاخیر میں چلا جائے گا۔











